ای سی سی نے اسٹیل ملز کے مرحوم ملازمین کے ورثا کو بقایاجات دینے کی منظوری دیدی

November 22, 2018

ا قتصادی رابطہ کمیٹی نے اسٹیل ملز کے مرحوم ملازمین کے ورثا کو بقایاجات کی ادائیگی کے لیے ایک ارب 6 کروڑ60لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

مرحوم ملازمین کے ورثاء کو یہ رقم گریجویٹی،پراویڈنٹ فنڈ اور دیگر بقایا جات کی مد میں دی جائےگی۔

وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی نے اپنے اجلاس میں 2لاکھ ٹن اضافی گندم برآمد کرنے کی منظوری دے دی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے درآمدی کپاس کو طور خم بارڈر پر بیماریوں سے پاک کرنے کے انتظامات اپٹما کرے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے موسم سرما کے لئے گیس کی لوڈ شیڈنگ کا معاملہ موخر کر دیا۔

ای سی سی نے غربت مکا ئو پروگرام کے لیے فنڈز کی فراہمی کا فیصلہ کابینہ کو بجھوا دیا گیا۔