اٹلی میں سسیلین مافیا کے نئے سربراہ سمیت 45 افراد گرفتار

December 07, 2018

روم(آئی این پی)اٹلی میں سسیلین مافیا کے نئے سربراہ سمیت 45 مختلف جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی پالیرمو میں کی گئی۔سیٹیمو مائینو کو پچھلے باس ٹوٹو کی موت کے بعد جرائم پیشہ گروہ کا نیا سربراہ بنایا گیا ہے، ٹوٹو گزشتہ برس جیل میں چل بسا تھا۔ ٹوٹو گزشتہ پچیس برس سے جیل میں قید تھا، اس پر دو ججوں سمیت درجنوں افراد کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہوگیا تھا۔