تحریک انصاف کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی،جمعیت

December 07, 2018

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جمعیت علما اسلام کے صوبائی رہنما ڈاکٹر درشن کمار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے عوام کو بیروزگار اوربے گھر کیا جارہا ہے ،جن لوگوں نے تحریک انصاف کو تبدیلی کے نام پر ووٹ دیا تھا وہ بھی اب پچھتا رہے ہیں ایک بیان میں انہو ںنے کہا کہ عمران خان کے تبدیلی کے تمام دعوے پانی کا بلبلہ ثابت ہوئے ہیں لوگ موجودہ حکومت کی کارکردگی سے دوماہ میں ہی اکتا چکے ہیں لوگوں کو روزگار اور رہائش فراہم کرنے کے وعدے کرنیوالوں نے اقتدارملتے ہیں غریب عوام سے روزگار بھی چھین لیا اور تجاوزات کے نام پر ان کے گھر بھی مسمارکرکے ان سے سرکی چھت بھی چھین لی کیا یہی تبدیلی لانی تھی ملک میں مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے کہ غریب آدمی کیلئے دووقت کی روٹی کمانا بھی مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے ۔