اسکاٹ لینڈ کی قدیم کرسمس مارکیٹ پھر سج گئی

December 08, 2018

کرسمس کی آمد میںاب صرف چند ہفتے رہ گئے ہیں، یورپ بھر میں کرسمس کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرگ میں بھی ہر سال کی طرح اس سال بھی برسوں قدیم کرسمس مارکیٹ سج گئی ہے جسے عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

ایڈنبرگ کی اس سب سے بڑی مارکیٹ کو دلہن کی مانند سجایا گیا ہے جبکہ رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجی اس مارکیٹ میں کرسمس تحائف کے طور پر دی جانیوالی اشیاء سمیت خوبصورت موم بتیاں،سانتاکلاز لباس، سوئیٹس او ر انتہائی دیدہ زیب کرسمس ٹری بھی رکھے گئے ہیں۔

مقامی افراد سمیت بڑی تعداد میں سیاح بھی خریداری کیلئے مارکیٹ کا رخ کررہی ہے،جہاں ان کے تفریح کیلئے مختلف جھولے بھی نصب کئے گئے ہیں جبکہ ارد گرد لگے درختوں کو بھی قمقموں سے دلکش انداز میں مزین کیا گیا ہے۔