’ فواد چوہدری کی کارکردگی سے وزیراعظم مطمئن ہیں‘

December 08, 2018

وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراطلاعات فواد چوہدری کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

ایک بیان میں افتخار درانی نے کہا کہ وزیراطلاعات میں تبدیلی سے متعلق مجھے کچھ نہیں پتا،وزیراعظم سے ملاقات کے حوالے سے شیخ صاحب خود ہی بتاسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری بطور وزیر بہترین کام کررہے ہیں، وزیر اعظم ان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان سے 4 ملاقاتوں اور وزارت اطلاعات میں آنے کی دعوت دینے کا دعویٰ کیا تھا ۔

دوسری طرف وزیراطلاعات فواد چوہدری نے شیخ رشید کے لئے اپنی وزارت چھوڑنے کی پیشکش کی۔