اسلام آباد میں بحریہ ٹاون متاثرین کا نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج

December 09, 2018

متاثرین بحریہ ٹاون نے اسلام آبا دکے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہر کیا ۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاون سے لاکھوں افراد کو روزگار ملا، اور اس ادارے نے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو روزگار فراہم کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ بحریہ ٹاون نے ملک میں رہائش کا جدید اور پُر آسائش تصور پیش کیا، دنیا کی بہترین مساجد تعمیر کی گئیں، علماء کی خدمات حاصل کی گئیں،22 سال گذرنے کے باوجود بحریہ ٹاون کیلئے خوف و ہراس کا ماحول رکھا جاتا ہے،ہم سے رہائش، کاروبار، روزگار کیوں چھینا جارہا ہے۔

متاثرین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا وژن لاکھوں لوگوں کو چھت فراہم کرنے کا ہے، لیکن وزیراعظم کے وژن کے برعکس لوگوں کو چھتوں سے محروم کیا جارہا ہے،ایک رہائشی خاتون نے کہا کہ ہمیں 3 دن کے نوٹس ملے، بچوں کو لے کر کہاں جائیں،ہم نے زیور بیچ کر بحریہ ٹاون میں گھر بنائے ہیں۔