سرگودھا میں اغوا کے بعد تاجر کے قتل پر ہڑتال

December 12, 2018

پنجاب کے شہر سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں تاوان کے لیے اغوا کیے گئے تاجر کے قتل کے خلاف انجمن تاجران کی اپیل پر ہڑتال کی جا رہی ہے۔

بھلوال میں کپڑے کے تاجر جاوید کو ایک کروڑ تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تھا، تاوان کی رقم بروقت ادا نہ کرنے پر ملزمان نے تاجر کو قتل کر کے اس کی لاش بھیرہ روڈ پر پھینک دی تھی۔

واقعہ 5روزقبل کا ہے، جس کے ملزمان کو اب تک گرفتار نہ کیے جانے کے خلاف انجمن تاجران نے ہڑتال کر دی ہے۔

تاجر کے قتل کے خلاف تمام کاروباری مراکز اورمارکیٹیں بند کر دی گئی ہیں۔