اسٹاک مارکیٹ میں مندی جاری،100 انڈیکس مزید 296 پوائنٹس کم ہو گیا

December 14, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دبائو جاری ،جمعرات کوبھی مندی برقرار، 100 انڈیکس مزید 296 پوائنٹس کم ہو گیا ،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید 43ارب 23 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 42.14فیصدکم جبکہ 64.95فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔