لاہور: شیخ زاید اسپتال کے ڈاکٹرز نےہڑتال ختم کردی

December 14, 2018

لاہور میں شیخ زاید اسپتال کے ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات منظوری کی یقین دہانی پرہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

لاہور کے شیخ زاید اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز اپنے ساتھیوں کی نوکریوں کو بحال کرنے اور ہاسٹل کے مطالبات کے لیے پانچ دن سے ہڑتال جاری رکھے ہوئے تھے، ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کی وجہ سےاو پی ڈی ویران پڑی تھی۔

ذرائع کے مطابق ہڑتال ختم کرنے کے معاملات ینگ ڈاکٹرزاور اسپتال کی انتظامیہ میں مذاکرات میں طےپائے۔

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ شیخ زاید اسپتال کی لیڈی ڈاکٹرز کو ہاسٹل بدر نہیں کیا جائےگا۔

اسپتال انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ لیڈی ڈاکٹرزکےلیے متبادل جگہ کا انتظام کرلیا گیا ہے۔اسپتال کی ایمرجنسی کو ہنگامی بنیادوں پر توسیع دی جائیگی۔

ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے بھی مریضوں کے مفت علاج کے لیےحکومت پنجاب سے تعاون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔