یونان: میڈیا گروپ کے ہیڈکوارٹر کے باہر بم دھماکا

December 18, 2018

یونان کے نجی میڈیا گروپ کے ہیڈکوارٹر کے باہر بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔

دھماکا دارالحکومت ایتھنز میں یونان کے بڑے میڈیا گروپ کی عمارت کے سامنے ہوا۔

بارودی ڈیوائس کے دھماکے سے عمارت کی 6منزلوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور عمارت کے سامنے کی باڑ اور سڑک کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، یونانی پولیس کی جانب سے بائیں بازو کے گروپوں کے ممکنہ ملوث ہونے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔