جاسوس حامد نہال انصاری رہائی کے بعد بھارتی حکام کے حوالے

December 18, 2018

پاکستان نے سزا پوری کرنے والے بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق بھارتی جاسوس کو مردان جیل سے رہائی کے بعد واہگہ بارڈر پہنچایا گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


انہوں نے مزید کہاکہ حامد نہال انصاری کو واہگہ پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔

پاکستان نے گزشتہ دونوں 3 سال کی سزا مکمل ہونے پر بھارتی جاسوس کو رہا کیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ حامد نہال انصاری کابل کے راستے 2012 ءمیں غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا تھا اور وہ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھا جسے سزا مکمل ہونے پر رہا کیا گیا۔

دفترخارجہ کے مطابق حامد نہال انصاری کو بغیر دستاویزات اور جاسوسی کے الزامات پر سزا ہوئی تھی اور وہ مردان جیل میں قید کاٹ رہا تھا جہاں اس کی 3 سال کی سزا 16 دسمبر کو مکمل ہوئی۔