پی آئی اے مارکیٹنگ کا مسافروں سے مذاق

December 21, 2018

پی آئی اے مارکیٹنگ کی جانب سے مسافروں کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ بیرون ملک پروازوں پر 14 سے 28 دسمبر تک کرائے میں 25 سے 30 فیصد کمی کر دی گئی۔

جب پیرس میں پی آئی اے ٹکٹ فروخت کرنے والے پی آئی اے مقرر ایجنٹوں اوربیرون ممالک دفاتروں سے رابطہ کیا تو ان کے مطابق 14 دسمبر جنوری وسط تک ہائی سیزن شروع ہو چکا۔ اس دوران 25 سے 30 فیصد کمی نہیں بلکہ اضافہ کر دیا گیا۔

جن غیر ملکی روٹس پر پی آئی اے کی پرازوں کے کرائے میں کمی اعلان کیا گیا تھاان میں پیرس، میلان، اوسلو، کوپن ہیگن، بارسلونا، بیجنگ اور کابل شامل ہے جبکہ کہانیبا لکل مختلف ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں نے چیئرمین پی آئی اے ارشد ملک سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔