پنجاب میں بغیر ہیلمٹ پیٹرول فراہی پر پابندی

December 27, 2018

لاہورہائیکورٹ نے ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول فراہم کرنے پر پابندی لگا دی اور حکم دیا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول فراہم کرنے والےپمپس سیل کر دیئے جائیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے یہ حکم مقامی وکیل کی درخواست پر جاری کیا، عدالت نے حکم دیا کہ پنجاب بھر میں کوئی پٹرول پمپ بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم نہ کرے۔

عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی جائے۔