کراچی میں 2019ء کا پہلا قتل

January 01, 2019


کراچی میں سال نو کا پہلا قتل پیرآباد کے علاقے میں ہوا ہے جہاں پر ذاتی تنازع پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔

قائد آباد میں فائرنگ کرکے 45سالہ شخص کو اس کے گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے شیر پاؤ کالونی عید گاہ گراؤنڈ کے قریب واقع خیبر گلی میں مسلح ملزم کی فائرنگ سے 45 سالہ سید اختیار شاہ ولد پیر ملک شاہ ہلاک ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال پہنچایا، مقتول تعویز گنڈے کا کام کرتا تھا۔

مقتول کو اس کے رشتہ دار سکندر شاہ کے بیٹے اسلم شاہ نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل نے مقتول کو منع کیا تھا کہ وہ اپنے گھر کے باہر اس کے والد کی تصویر اور نام نہ لگائے۔

پولیس نے جائے وقوع سے 30ایم ایم کے 3 خول برآمد کئے ہیں، ملزم سکندر پیرآباد کٹی پہاڑی کا رہائشی ہے۔