رنویر سنگھ اور عالیہ کی ’گلی بوائے ‘

January 04, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ’گلی بوائے ‘ کا منفرد ہپ ہاپ ٹریلرریلیز کردیا گیا۔

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے فلم ’سمبا‘ کی کامیابی کے بعد اپنی ایک اور نئی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ کا ٹریلر جاری کرکے مداحوں کو نیا سال کا تحفہ پیش کردیا۔

گز شتہ دنوں رنویر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پرفلم ’گلی بوائے‘ کا پوسٹر شیئر کیا۔


پوسٹر میں رنویر ہوڈی پہنے سورج کا سامنا کرتے ایک بلڈنگ کے عقب میں بیٹھے ہیں جبکہ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’اپنا ٹائم آئے گا‘۔

فلم میں اسٹریٹ ریپرز کی زندگی کی جھلک دکھائی گئی ہے۔


ٹریلر میں رنویر سنگھ اصلی ہپ ہاپ کرتے ہوئے چھائے ہوئے ہیں وہیں عالیہ بھٹ بھی کہیں کہیں لڑتے جھگڑتے دیکھی جا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ پہلی بار عالیہ بھٹ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

فلم میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے علاوہ کلکی کوئچلن بھی شامل ہیں۔

فلم رواں سال 14 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔