آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍شوال المکرم 1440ھ 20؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور سارہ علی خان کی نئی ایکشن فلم ’سمبا نے ریلیز ہونے کے بعد زبردست بزنس کیا ۔

فلم میں اداکار رنویر سنگھ پولیس آفیسر کے روپ میں نظر آرہے ہیں ، جن کی اداکاری کو شائقین نے خوب پسند کیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نے باکس آفس پرریکارڈ توڑ دیا ہے۔

فلم ’سمبا‘ نے اپنے ریلیز ہونے سے اب تک بھارت بھر سےایک سو بائیس جبکہ دنیا بھر سے 39.85کروڑ کا شاندار بزنس کرلیا ہے۔

اور صرف یہی نہیں بلکہ فلم ’سمبا‘ریلیز کے پہلے منگل کو سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں رنویر سنگھ اور سارہ خان مرکزی کردار میں نظر آرہے ہیں، جبکہ کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 28دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں