چین : بادلوں نے ہزاروں فٹ بلند پہاڑوں کو ڈھانپ لیا

January 07, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

چین میں حیرت انگیز نظارہ دیکھا گیا جب بادلوں نے ہزاروں فٹ بلندبرف سے ڈھکے پہاڑوں کو گھیرے میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے Guangxi کے پہاڑی علاقے میں ہزاروں فٹ بلندچٹانوں نے آسمان پر اُڑتے بادلوں کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے جبکہ برف سے ڈھکے پہاڑوں کی سِروں سے بادل اس انداز میں تیرتے دکھائی دے رہے ہیں جیسے کوئی آبشار بہہ رہی ہو ۔

اس دلکش نظارے نے جہاں مقامی افراد کو حیرت میں ڈال دیا وہیں سیاح بھی دور دور سے ان نظارے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے اس وادی کا رُخ کررہے ہیں۔