فچ کا پاکستانی معیشت کا منظر نامہ

January 07, 2019

پاکستانی معیشت پر عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں اس نے کہاہے پاکستانی نمو رواں مالی سال 4.4فیصد رہےگی، عالمی تجارت میں سست روی ہونے کا امکان ہے جس سے پاکستانی برآمدات کم ہوں گی۔

فچ سولوشنز نے آج جاری کی گئی اپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ پاکستانی برآمدات کی ڈالر مالیت گزشتہ سال کے مقابلےمیں تقریبا 13فیصد کم ہوئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی برآمدات اپنی بلند ترین سطح سے 20فیصد کم ہوچکی ہیں اور ان میں مزید اتنی ہی کمی کے اندازے ہیں۔

فچ کے مطابق خام تیل کے علاوہ پاکستان جن اشیاء کو درآمد کرتا ہے، وہ کم ہوں گی جس کی وجہ سے معاشی نمو کم ہونےکے اندازے ہیں۔

فچ نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کی صورت حال آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہو جانے سے معمولی بہتر ہوگی،تاہم یہ معیشت کے لے پریشانی کا سبب رہے گی۔