تھائی لینڈ میں ہاتھی کے غصے سے لوگ خوفزدہ

January 09, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

یوں تو آپ نے اکثر افراد کو زبردستی اپنے مطالبات منواتے ہوئے دیکھا ہوگا مگر جناب یہاں تو جانور بھی اپنی طاقت منوانے پر اُتر آئے ہیں۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس ہاتھی کو ہی دیکھ لیں جو بن بلائے مہمان کی طرح نہ صرف آبادی میں گھس آیا بلکہ لوگوں کی دکانوں کا کباڑہ نکال دیا۔

جی ہاں، یہ واقعہ تھائی لینڈ کے ٹاؤن Chanthaburiمیں پیش آیا جب ایک آوارہ ہاتھی کھانے کی تلاش میں جنگل سے نکلا اورپہلے سڑک بلا ک کردی اور پھر آبادی میں گھس آیا اور کئی دکانوں میں گھس کر نہ صرف اپنی بھوک مٹائی بلکہ لوگوں کی چیزوں کا کباڑہ بھی نکال دیا۔

یوں ہاتھی کو آبادی میں دیکھ کر مقامی افراد بیحد کوفزدہ ہوگئے جبکہ اس کے آنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔