بگ باس جیتنے والی دپیکا پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی

January 09, 2019

بگ باس سیزن 12 کی ونردپیکا ککڑکو ٹوئٹر پر تیزاب سے جلائے جانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

بھارتی ٹی وی کے مقبول شو ’بگ باس‘ سیزن 12 کی ونر اداکارہ دپیکا ککڑ کے خلاف سوشل میڈیا پرشو میں دوسرے نمبر پرآنے والے سابق بھارتی کرکٹر شری سانت کے مداحوں نے محاذ کھولا ہوا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ان کا کہنا ہے کہ شو کے اصلی ونر شری سانت تھے لیکن چینل انتظامیہ نے دپیکا کو جتوانے کے لیے دھاندلی کی ہے کیونکہ دپیکا اسی چینل کے ایک مقبول ترین شو کی ہیروئن رہ چکی ہیں۔

شری سانت کے ایک مداح نے تودپیکا سے نفرت میں ہر حد پار کرتے ہوئے انہیں ٹوئٹر پر تیزاب سے جلانے کی دھمکی دے ڈالی۔

دپیکا ککڑ کے مداح نے اس ٹوئٹ کو ممبئی پولیس کو ٹیگ کرکے پولیس کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے اور اس دھمکی کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیاہے، جب کہ دپیکا نے بھی اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔

دوسری جانب شری سانت کی بیوی نے دھمکی بھرے اس ٹوئٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اور شری کو پورا یقین ہے کہ شری کا کوئی مداح ایسی حرکت نہیں کرسکتا یہ شخص کوئی اورہی ہے جو خود کو میرے شوہر کا مداح ظاہر کرکے دپیکا کو دھمکیاں دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ دپیکا ککڑ نے گزشتہ برس مسلمان اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کرنے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی تصدیق کی تھی۔