ٹیکس کے پیسے کو ایمانداری سے خرچ کرنا ہماری ذمہ داری ہے، اسد عمر

January 10, 2019

وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے کو ایمانداری، شفاف اور دانشمندانہ طریقے سے خرچ کرنا ہماری ذمہ داری ہے،اس حوالے سے آڈیٹر جنرل کا کردار اہم ہے۔

آڈٹ کےادارےکا مضبوط ہونا معاشی ترقی اور استحکام کیلئے ضروری ہے۔

اسلام آباد میں پاک چین پبلک آڈٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ وفاقی حکومت اداروں کو مضبوط کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری فنڈز کے بہتراستعمال کو یقینی بنانے اورآڈٹ نظام کی بہتری کیلئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان اپنی بھرپور صلاحیت کوبروئے کار لائے۔

وزیر خزانہ نےکہا کہ چین کے آڈٹ نظام نے کرپشن کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا، ہم چین کے آڈٹ نظام سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔