جامعہ زکریا کے 5کمپیوٹر پروگرامرز کیلئے ماہانہ الائونس کی منظوری

January 11, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا کے 5کمپیوٹر پروگرامرز کے لئے ماہانہ الائونس کی منظوری دے دی گئی اس سلسلے میں فرینڈز ملازمین متحدہ محاذ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے 5کمپیوٹرپروگرامرز کے لئے تھری ایم کی کاوشوں سے 15سو روپے ماہانہ کمپیوٹر الاونس منظور کرلیا گیا ہے ان کمپیوٹر پروگرامر ز میں محمد اختر شاہ ، محمد عمران ارشد ، محمد محسن شہزاد ، محمد ہاشم ، صفدر علی شامل ہیں۔