امریکی صدر ٹرمپ جغرافیہ کے کچے نکلے

January 12, 2019

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جغرافیہ کے کچے نکلے۔ پاکستانیوں کے بارے میں بیان دیتے ہوئے جنوبی ایشیاء کے بجائے مشرق وسطیٰ کا حوالہ دے ڈالا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


امریکی صحافی نے غلطی پکڑلی اور سوشل میڈیا پر ٹرمپ کی جغرافیہ میں کمزوری کی نشاندہی کر ڈالی۔

کینیڈین اخبار کے واشنگٹن میں نمائندے ڈینئل ڈیل کے مطابق ٹیکساس، میکسیکو سرحد پر سکیورٹی بریفنگ میں بارڈر پٹرول حکام نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا کہ انہوں پاکستان سمیت کئی ممالک سے غیرقانونی طور پر امریکا میں داخل ہونیوالے افراد کو گرفتار کیا ہے۔

اس پر ٹرمپ نے پاکستانیوں کی تعداد پوچھی اور پھر میڈیا کو بتایا کہ ہم نے مشرق وسطیٰ سے غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے۔