ڈی ویلیئرز کاPSL کیلئے پاکستان آنے کا اعلان

January 14, 2019

جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے پی ایس ایل فور کے میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ایک بیان میں اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ اُنہیں خوشی ہے کہ وہ پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کی جانب سے پاکستانی کرکٹ شائقین کے گراؤنڈ پر ایکشن میں ہوں گے۔

ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے ملک میں کرکٹ کے فروغ اور انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے جو بیڑا اُٹھا یا ہے اس میں وہ اپنا کردار ادا کرنے میں خوشی محسوس کررہے ہیں۔

ڈی ویلیئرز نے آخری بار 12 سال قبل جنوبی افریقا کی ٹیم کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا تھا، ڈی ویلیئرز کا کہنا ہے کہ اُنہیں علم ہے کہ پاکستانی عوام کو کرکٹ کا جنون ہے اور وہ پاکستانی عوام کا پیار اور اُن کی حوصلہ افزائی ابھی تک نہیں بھولے ہیں،

ڈی ویلیئرز پچھلے ڈیڑ ھ برس کے دوران پاکستان آنے والے چھٹے جنوبی افریقی کرکٹر ہوں گے ، پاکستان میں لاہور قلندرز کے میچز 9 اور 10 مارچ کو لاہور میں ہوں گے۔