• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ڈی ویلیئرز کے پاکستان آنے کا خیر مقدم کرتے ہیں‘‘

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز کا پاکستان آکر میچز کھیلنے کا احترام کرتے ہیں، جبکہ لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد کہتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے اس سے بڑی خوش خبری کوئی نہیں۔

سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کے پی ایس ایل فور کے میچز پاکستان آکر کھیلنے کے اعلان کے فیصلے پر احسان مانی کا کہنا تھا کہ اُن کے یہاں آنے سے توقع ہے کہ پی ایس ایل کو ایک نئی راہ ملے گی، اُمید ہے کہ شائقین کرکٹ عمدہ کرکٹ دیکھیں گے۔

لاہور قلندرز کے چیئرمین رانا فواد کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے یہ بڑی خوشخبری ہے، ڈی ویلیئرز 9 اور 10 مارچ کو لاہور میں ایکشن میں ہوں گے۔

اس موقع پر لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ کہتے ہیں کہ اے بی ڈی ویلیئر دُنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، اُمید ہے کہ وہ لاہور کے بھرے اسٹیڈیم سے حسین اور خوشگوار یادیں لے کر وطن واپس جائیں گے۔

تازہ ترین