زرمبادلہ کےذخائر 13ارب 48کروڑڈالر رہ گئے

January 18, 2019

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر مزید کم ہو کر 13ارب 48کروڑ92لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں ۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان نے رواں ہفتے کے دوران ایک کروڑ48لاکھ ڈالر بیرونی قرضے کی قسط کی ادائیگی کی جس سے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر چھ ارب 90کروڑ12لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں جبکہ کمرشل بنکوں کے ذخائر چھ ارب 58کروڑ80لاکھ ڈالر ہیں۔