تھر ،مزید 7بچے غذائی قلت سے جاں بحق، مائیں روداد سناتے آبدیدہ

January 20, 2019

اسلام کوٹ(رپورٹ:عبدالغنی بجیر)تھر بدستور غذائی قلت کی لپیٹ میں،مزید 7بچے لقمہ اجل بن گئے،سیشن جج کا مٹھی اسپتال کا دورہ،بچوں کی مائیں حالات سناتے رو پڑیں،اسلام کوٹ اسپتال انتظامیہ نے ایمبولینس سروس کو محدود کر دیا، مریض دربدر،وزیر اعلیٰ سندھ سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔تفصیلات کے مطابق تھرپارکر بدستور غذائی قلت کی لپیٹ میں آگیا ہے،گزشتہ 2روز کے دوران مٹھی اسپتال میں لائے گئے مزید 7بچے دم توڑ گئے ہیں۔