عالمی عدالت انصاف دفاع کا حق چھیننا چاہتی ہے، نیتن یاہو

April 30, 2024

عالمی عدالت انصاف کی جانب سے ممکنہ طور پر نہتے فلسطینیوں کے قتل عام پر وارنٹ گرفتاری میں ملوث تین مرکزی کردار وزیراعظم نیتن یاہو، وزیر جنگ یوآو گیلنٹ اور فوجی سربراہ لیفٹننٹ جنرل ہرزی ہلیوی کی 7 مارچ کو لی گئی تصویر۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے عالمی عدالت انصاف کی کارروائیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالت انصاف یہودی ریاست سے دفاع کا حق چھیننا چاہتی ہے۔

تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف اسرائیل کے خلاف کھلی جنگ کر رہی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ عالمی عدالت، بین الاقوامی سطح پر یہودیوں کے خلاف منظم سازش کرنے میں مصروف ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ مکمل اہداف کے حصول تک جنگ بندی ناممکن ہے۔