چین پاکستان کو اگلے تین سال کے دوران ایک ارب ڈالر کی گرانٹ دے گا، وفاقی وزیر خسرو بختیار

January 21, 2019

لاہور (اے پی پی) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و ریفارمز خسرو بختیار نے کہا ہے کہ چین پاکستان کو اگلے تین سال کےدوران ایک ارب ڈالر گرانٹ دیگا، پاکستان کے چاروں اکنامک زونز کو آپریشنل کردیا جائے تو 9 ارب ڈالرکاتجارتی خسارہ کم کرنےمیں مددمل سکتی ہے، چاراقتصادی زونز کے فعال ہونے پر ساڑھے 6؍ ارب ڈالر کی برآمدات بڑھ سکتی ہیں، زراعت کے حوالے سے فروری میں چائنہ پاکستان جوائنٹ ورکنگ گروپ کام شروع کریگا، چین سے 100 بڑے سرمایہ کار جلدپاکستان آرہے ہیں، صوبہ جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ 30 جون سےاپنا کام شروع کردیگا، سانحہ سا ہیوا ل کی جے آئی ٹی کے تحت تحقیقات کےبعدمجرموں کو قرار واقعی سزا ملےگی،گوادرماسٹر پلان حتمی کیا جارہا ہے،اتوار کے روز پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور میں پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیرنےکہا کہ تحریک انصا ف کی حکومت نےسی پیک کو نئےفیز میں لے جانے کا پرو گرام بنایاہے، پاکستان اور چین نے 20 دسمبر کو صنعتی تعاون کی یادداشت پردستخط کئے ہیں، پی ٹی آئی نے سی پیک کےڈھانچے کو بہت وسعت دی ہے،وزیر اعظم عمران خان کےدورہ چین میں ملکی معیشت کی مضبوطی پر فوکس کیا گیاہے، فوری طور پر انڈسٹریل زونز پر کام شروع کرینگے جسکےتحت چین سےصنعتیں پاکستان منتقل ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد، دھابیجی و دیگر علاقوں میں صنعتیں چل پڑیں تو ملکی برآمدات میں ساڑھے 9؍ ارب ڈالر کا اضافہ ہو گا اور چین سے تین ارب ڈالر کی درآمدات کم ہوسکتی ہیں، جس سے تجارتی خسارہ میں کمی آئیگی۔