مرتضی وہاب نے راؤ انوار کی رہائی کا ملبہ عدالتوں پر ڈال دیا

January 21, 2019

مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے بدنام زمانہ انکاونٹر اسپیشلسٹ راؤ انوار کی رہائی کا ملبہ عدالتوں پر ڈال دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں مرتضی وہاب نے آصف زرداری کی طرف سے راؤ انوار کو بہادر بچہ قرار دینے کے سوال کو صحافیوں کا ایجنڈا قرار دیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


مشیر اطلاعات سندھ بار بار سوالات کے باوجود راؤ انوار کا نام لینے سے گریز کرتے رہے۔

انہوں نے سانحہ ساہیوال کو اندوہناک قرار دیا اور کہا کہ یہ واقعہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ کوئی ادارہ احتساب سے بالاتر نہیں۔

مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ چیک اینڈ بیلنس نہیں ہوگا تو اس طرح کے واقعات ہوں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ سندھ پولیس ایکٹ میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کی طرح پولیس کا بھی احتساب ہونا چاہیے، جب تک ملوث افراد کو سزا نہیں دی جائے گی یہ عمل رکے گا نہیں۔