ٹیکس گوشواروں میں تاخیر،شہری کئی ماہ تک فائلر کی سہولت سے محروم

January 22, 2019

راولپنڈی (ساجد چوہدری )تاخیر سے ٹیکس ریٹرن جمع ہونے پر شہری مارچ سے پہلےایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ (اے ٹی ایل ) میں نام اپ ڈیٹ نہ ہونے سے سات ماہ تک گاڑیوں کی اپنے نام رجسٹریشن اور 50لاکھ سے اوپر زمین کی رجسٹری نہیں کرواسکتے، جس سے جہاں ایک شہری ریٹرن جمع کروانے کے باوجود کئی ماہ تک فائلر ہونے کے استحقاق سے محروم رہتا ہے وہاں وفاقی حکومت سمیت صوبائی حکومتوں کو رجسٹریشن فیس کی مد میں نقصان پہنچ رہا ہے ، پچاس لاکھ روپے سے زائد کی جائیداد کی خریداری نہ کرسکنے پر پروفیشنل ٹیکس بھی رک جاتا ہے۔