جرمن اورفرانسیسی سفیر آج مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے

January 22, 2019

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) پاکستان میں متعین جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر اور فرانس کے سفیر ڈاکٹر مارک بریٹی (آج) منگل کو نیشنل پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں وہ 1963میں فرانس،جرمنی کے درمیان ہونے والے معاہدے اور ’’فرانکو جرمن ڈے‘‘کی سالگرہ حوالے سے آگاہ کریں گے۔