برازیلین چڑیا گھر کے جانور وں گرمی سے پریشان

January 22, 2019

یورپ اور امریکا جہاں اس وقت شدید برف باری اور سردی کی لپیٹ میں وہیں جنوبی امریکا کا ملک برازیل شدید ہیٹ ویو کا شکار ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ریو ڈی جنیرو میں پارہ47ڈگری کو چھو گیا جس نے جنگل کے بادشاہ سمیت دیگر جانوروں کو بے حال کر دیا ہے ۔

ریو ڈی جنیرو کے چڑیا گھر میں گرمی سے بے حال ریچھ میاں جہاں آئسکریم کے مزے لے رہے ہیں تو وہیں شیر نے گوشت کھا کر جبکہ ہاتھی نے ٹھنڈے پانی سے غسل کر کے گرمی بھگائی۔

جانوروں کو ہیٹ ویو سے بچانے کے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں جن میں ایئرکنڈنیشنر کی سہولت بھی شامل ہے۔