پی پی کا فوجی عدالتوں کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار

January 24, 2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں کے معاملے پر بنائی گئی حکومت کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔پی پی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کا معاملہ اہم اور حساس نوعیت کا ہے لہٰذا وزیر اعظم کو اپوزیشن سربراہان سے رابطہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے بجائے وزیر اعظم سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقات کریں۔