بلوچستان، جلی ہوئی گاڑی سے ملنےوالی لاش کی شناخت

January 27, 2019

بلوچستان کے علاقے بیلہ کے قریب جلی ہوئی گاڑی سے ملنے والی لاش کی شناخت عبدالرحیم کے نام سے ہوگئی، مقتول 2 روز قبل کراچی سے لاپتہ ہوا تھا۔

لیویز حکام کے مطابق بیلہ کے قریب سورو ندی میں جلی ہوئی گاڑی سے ایک شخص کی لاش ملی تھی جس کو سول اسپتال بیلہ منتقل کیا گیا تھا۔

اسپتال میں مقتول کی شناخت عبدالرحیم کے نام سے ہوئی جو جمعہ کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے لاپتہ ہوا تھا۔

مقتول کا تعلق بلوچستان کےعلاقے ڈیرہ مراد جمالی سے ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔