لاہور، منڈیوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ڈیوٹیاں لگ گئیں

February 02, 2019

لاہور کیضلعی انتظامیہ نے منڈیوں میں بہتری کے انتظامات جاری رکھتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ڈیوٹیاں لگا دیں۔

ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر منڈیوں میں 33 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں جو منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق بادامی باغ سبزی منڈی میں 11 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ڈیوٹی لگائی گئی ہیں جبکہ رائے ونڈ فروٹ و سبزی منڈی میں 3 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ڈیوٹی لگائی گئی ہیں۔

سنگھ پورہ منڈی میں 7 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ،کاہنہ کاچھا منڈی میں 6 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور اقبال ٹاؤن فروٹ وسبزی منڈی میں 6 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ڈیوٹی لگائی گئی ہیں۔