غزل: مِری آنکھوں نے ساون کی جھڑی پھر سے لگا دی ہے...

February 10, 2019

(ڈاکٹرعبد العزیز چشتی،جھنگ)

مِری آنکھوں نے ساون کی جھڑی پھر سے لگا دی ہے

مِری سوئی ہوئی قسمت، کسی نے پھر جگا دی ہے

چمن میں پھول کِھلنا تھے، مگر وہ کِھل نہیں پائے

چمن کے مالیوں نے ان پہ پابندی لگا دی ہے

مِرے دِل کا یہ دریاجب کناروں پر سے بہہ نکلا

اے لوگو، جاگتے رہنا خبر سب کو سُنا دی ہے

غموں کی آگ میں جلتا رہا ہوں عُمر بَھر چشتی

یہ ایسی آگ ہے، جس نے مِری ہستی مٹا دی ہے