کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، کابل میں پہلی بار احتجاج

February 05, 2019

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پہلی بار کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل میں ہونے والے مظاہرے میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

کابل کے علاقے دارالامان میں خواتین نے کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور کشمیر کی آزادی کے حق میں بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے بھارت مخالف بینرز اٹھا رکھے تھے اور مطالبہ کیا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں۔