جگجیت سنگھ کی 78 ویں سالگرہ

February 08, 2019

غزل کے بے تاج بادشاہ جگجیت سنگھ کے مداح آج اُن کی 78 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

غزل گائیکی میں اپنی منفرد شناخت رکھنے والے نامور بھارتی گلوکار جگجیت سنگھ مرحوم 8 فروری 1941ء کو راجستھان میں پیدا ہوئے۔ جگجیت سنگھ نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1966ء میں کیا اور ستر کی دہائی میں دنیا انہیں ’کنگ آف غزل‘ کے نام سے جاننے لگی تھی۔

جگجیت کو بڑی کامیابی اپنی البم ’دی اَن فور گیٹ ایبلز‘ سے ملی جس میں ان کی بیوی اور نامور گلوکارہ چترا سنگھ نے بھی ان کا ساتھ دیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


جگجیت سنگھ محض گائیک ہی نہیں، بہترین شاعر بھی تھے جنہوں نے پانچ دہائیوں میں پلے بیک سنگنگ کے ساتھ سولو البمز بھی ریلیز کیں۔

وہ واحد موسیقار تھے جنہوں نے بھارتی وزیر اعظم واجپائی کی شاعری پر موسیقی ترتیب دی۔

نامور گلوکار کو فنی زندگی میں تو بہت کامیابیاں نصیب ہوئیں مگر ذاتی زندگی میں بیٹے کی حادثاتی موت اور بیٹی کی خودکشی نے بڑا صدمہ پہنچایا۔

جگجیت سنگھ 10 اکتوبر 2011 کو اپنے لاتعداد چاہنے والوں کو چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہو گئے،انہیں بھارت کے تیسرے بڑے سول اعزاز پدما بھوشن سے بھی نوازا گیا۔

ممتاز شاعر گلزار نے جگجیت سنگھ کی غزل گائیکی سے متاثر ہو کر کہا تھا ’وہ جگ جیت نہیں غزل جیت‘ ہیں۔