سوہائے عزیزکو ایس پی کلفٹن کا چارج دیدیا گیا

February 09, 2019

ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس رینج کے دفتر سے جمعہ کو جاری کردہ احکامات کے مطابق اس وقت پوسٹنگ کی منتظر کراچی پولیس آفس کی اے ایس پی (بی پی ایس ۔گریڈ سترہ ) محترمہ سوہائے عزیزکو ایس پی کلفٹن ڈویژن سائوتھ زون کراچی کا چارج فوری طور پر دیا جارہا ہے۔

تاکہ وہ روزمرہ کے امور نمٹا سکیں۔یہ احکامات آئندہ جاری ہونے والے احکامات تک نافذ العمل ہونگے۔