کراچی، فرنیچر کی دکان میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

February 09, 2019

کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر واقع فرنیچر کی دکان میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

راشد منہاس روڈ پر اسپورٹس کمپلیکس کے قریب فرنیچر کی دکان میں لگی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث آگ کے شعلے دور دور تک نظر آنے لگے۔

آگ کے باعث دھواں بلڈنگ میں قائم فلیٹوں میں داخل ہو گیا جس کے باعث مکینوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، فائر بریگیٖڈ نے اطلاع ملتے ہی 3 فائر ٹینڈرز کو روانہ کیا اور آگ کو کچھ دیر بعد بجھا دیا گیا۔

آگ کی وجہ سے برابر میں واقع دکان کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے ، تاہم دکانوں کے بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔