لاہور: بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

February 09, 2019

لاہور میں رائیونڈ پولیس نے ملتان روڈ پر ایک مشکوک گاڑی سے 4 من چرس اور بھاری مقدار میں افیون برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق ملتان روڈ پر رائیونڈ کی حدود میں ناکہ لگا رکھا تھا،گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک مشکوک گاڑی میں سوار دو افراد پولیس کو دیکھ کر بھاگ نکلے، پولیس ٹیم کے تعاقب پر ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

گاڑی کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں چرس اور افیون برآمد ہوئی ،چرس جنوبی پنجاب اسمگل کی جا رہی تھی۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔