پشاور، بجلی کا ٹرانسفارمر چوری

February 11, 2019

پشاور(نمائندہ خصوصی) پشاور کے نواحی علاقہ سے بجلی کا ٹرانسفارمر چوری کر لیا گیا ۔ پشاور کے نواحی علاقہ عنایت گڑھی سے چور بجلی کے ایک سو کے وی کا ٹرانسفارمر اتار کر فرار ہوگئے ۔جس سے پورے علاقہ میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ۔چمکنی پولیس کی طرف سے واپڈا حکام کی رپورٹ پر بجلی کے ٹرانسفارمر چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔