فائلرو نان فائلر،محکمہ ایکسائز کیلئے موٹرٹیکس اہداف کا حصول مشکل

February 11, 2019

راولپنڈی (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کیلئے فائلر اور نان فائلر کیلئے ٹیکس ریٹ مختلف ہونے پر ٹیکس اہداف کا حصول مشکل ہو گیا،ایکسائز ذرائع کے مطابق پہلے ہی فائلر اور نان فائلر کی وجہ سے گاڑیوں کی بکنگ نہیں ہو رہی تھی اوپر سے رواں مالی سال کیلئے موٹر ٹیکس کے ہدف میں مزید پندرہ فیصد اضافہ کر دیا گیا تھا جس کی وصولی اب راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں موٹر برانچوں کیلئے درد سر بن چکی ہےاور موٹر برانچوں کے ٹارگٹ میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے جو اگلے پانچ ماہ کے دوران پورا ہوتا نظر نہیں آتا، ایکسائز حکام کے مطابق فائلر اور نان فائلر کی وجہ سے جہاں نئی گاڑیاں رجسٹریشن کیلئے بہت کم آ رہی ہیں وہاں ٹوکن ٹیکس میں بھی کمی آگئی ہے ، عام شہری کہتے ہیں کہ فائلر کیلئے تو ٹوکن ٹیکس کم ہے جبکہ ہمارے لئے اس میں آئے روز اضافہ کیا جا رہا ہے۔