سیہون، کراچی کی فیملی حادثے کا شکار، بچی جاں بحق

February 11, 2019

سیہون حاضری کے لئے جانیوالے کراچی کے رہائشی افراد حادثے کا شکار ہوگئے جس کے نتیجے میں ایک5 سالہ بچی جاں بحق جبکہ خواتین اور مردوں سمیت9 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار کھارادر کے رہائشی افراد2 چنگچی رکشوں پر سوار تھے اور سیہون شریف حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری کے لئے جارہے تھے کہ مزار کے قریب رکشے آپس میں ٹکرا گئے،جس کے نتیجے میں 5 سالہ بچی حنیقہ جاں بحق جبکہ خو تین اور بچوں سمیت9 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت16 سالہ رمشا،50سالہ شاہدہ،35 سالہ ائمہ،40سالہ جبران،60سالہ یاسمین،20سالہ پروین،50سالہ رخسانہ،65 سالہ فردوس، اور35سالہ نادیہ کے نام سے ہوئی ہے۔

تمام زخمیوں کو سول ہسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔