اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب

February 12, 2019

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا، اجلاس میں قومی ائیرلائن کی معاونت سمیت گوادر پورٹ اور گوادر فری زون کے لیے ضروری ترامیم پیش کی جائیں گی۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ، اجلاس میں قومی ائیر لائن کی معاونت سمیت گوادر پورٹ اور گودر فری زون کے لیے ضروری ترامیم پیش کی جائیں گی۔

پیٹرولیم مصنوعات مارکیٹنگ لائسنس کے اجراء کےلیے نئے قواعد و ضوابط کے حوالے سے سمری بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

مائیک تروجابا آئل پائپ لائن منصوبہ کا معاملہ بھی آج کے اجلاس میں زیر غور آئے گا ، جبکہ خریف 2019 میں کپاس کی پیداوار میں اضافے پر بھی اجلاس میں غور کیا جائے گا۔