کراچی: ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

February 13, 2019

کراچی میں پولیس اہلکار کے قتل میںملوث ٹارگٹ کلر کو میمن گوٹھ سے گرفتارکر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جبکہ ملزم کو میمن گوٹھ فٹ بال گراؤنڈ سے اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملزم نے 2012 میں میمن گوٹھ میں پولیس اہلکار محمد رفیق کو قتل کیا تھا۔

دوسری جانب تین روز قبل دہلی کالونی کراچی سے اغوا کیے گئے 15سالہ لڑکے سبحان کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سبحان کے اغواء کے شبے میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کی نشاندہی پر مغوی کو کینٹ اسٹیشن کے قریب سے بازیاب کرایا گیا۔