بیلجیئم میں ہڑتال ، تمام پروازیں معطل رکھنے کا اعلان

February 13, 2019

بیلجیئم میں ملک گیر ہڑتال کے باعث تمام فضائی پروازیں معطل رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹریڈ یونینز کی کال پر آج ملک بھر میں ہڑتال کی جائیگی۔

ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہڑتال کےدوران قومی فضائی کمپنی کی تمام ملکی و غیرملکی پروازیں متاثر رہیں گی۔ جس کے نتیجے میں سڑکوں پر زمینی سواریوں اور ٹرینوں میں شدید رش کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ ہڑتال بیلجیئم میں مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافے کے لئے کی جارہی ہے۔