موٹر سائیکل بک ختم، اسمارٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

February 14, 2019

سندھ حکومت نے موٹر وہیکل کی بُک ختم کرکے اسمارٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی ہے ۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل کی بُک اور کاغذات گم ہوجاتے ہیں یا لوگ سنبھال نہیں سکتے جس کی وجہ سے موٹر سائیکل اسمارٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اس موٹر سائیکل اسمارٹ کارڈ کی فیس 800روپے تک ہوگی۔