کراچی میںٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ تیز، سابق پولیس اہلکار سمیت 2 افراد قتل

February 15, 2019

کراچی اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں مسلح ملزمان نےفائرنگ کرکے سابق پولیس اہلکار سمیت دو افراد قتل کردیا ،پولیس نے واقعات کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے ،تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ تیز ہوگیا جس کے سبب شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل رہا ہے، سائٹ اےتھانے کی حدود باوانی چالی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ایک شخص پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہو گئے ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی زخمی کو تشویشناک حالت میں عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس نے دم توڑ دیا پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں مقتول کی شناخت 27عبدالرحمن ولد خلیل الرحمن کے نام سے کی گئی جو کہ اسی علاقے کا رہائشی تھا ،پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول کی میٹروول میں موبائل فون کی دکان ہے جس کو بند کر کے وہ اپنے گھر آرہا تھا کہ تعاقب میں آنے والے ملزمان نے فائرنگ کردی پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔علاوہ ازیںاقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11رحمت چوک کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جس کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 55سالہ شفقت ولد عبدالقادر کے نام سے کی گئی ،پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول کی آئل کی دکان ہے اور پراپرٹی کا کام بھی کرتا تھا جبکہ پولیس کا سابق اہلکار بھی ہے پولیس نے کہا کہ ملزمان نے نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا ہے اور واقعہ لین دین یا دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہو تا ہے ۔پولیس نے کہا کہ ملزمان نےقتل کی وارادت میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا ہے اور واقعہ لین دین یا دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہو تا ہے ، پولیس واقعہ کی تمام پہلوؤں پر تفتیش کررہی ہے۔دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں ایک بار پھر سے ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔سہراب گوٹھ کے علاقے جونیجو ٹاؤن میں ہائی روف سوار ملزمان نے نجی بینک سے رقم نکلوانے والے تاجر حاجی جلیل سے لاکھوں روپے لوٹ لئے اورمزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ۔دریں اثناءپی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ نے دعوی کیا ہے کہ کراچی میں قتل ہونے والے دونوں افراد ہمارے کارکن تھے، اورنگی میں شفقت اور سائٹ ایریا میں میں رحمان کو نشانہ بنایا گیا،واقعے کی مذ مت اور افسوس کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو چن چن کر مارا جارہا ہے۔ناظم آباد نمبر 6 انو بھائی پارک کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جیسے ریکسیو ایمبو لنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کا کہناہے کہ زخمی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ہے اور اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔